چیف الیکشن کمیشن کی تقرری:وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمیں مشاورت کاآغازنہ ہوسکا

0
14

چیف الیکشن کمشنراورممبران کی تقرری کےعمل کےلئے وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرعمرایوب کےدرمیان تاحال مشاور ت کاآغازنہ ہوسکا۔
بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ چیف الیکشن کمشنراورممبران کی تقرری کیلئےوزیراعظم نےپہلےنام بھجوانے ہیں،وزیراعظم اپوزیشن لیڈرسےرابطہ کریں گےتوباضابطہ پراسس شروع ہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم کےبھجوائےگئےناموں پرغورکےبعداپوزیشن لیڈرجواب دیں گے،اپوزیشن لیڈرچیف الیکشن کمشنراورممبران کیلئےنام وزیراعظم کودیں گے،وزیراعظم کےرابطہ کےبعدچیف الیکشن کمشنراورممبران کےناموں کاجائزہ لیں گے،آئین کےتحت وزیراعظم نےمشاورت کیلئے پہلے اپوزیشن لیڈرکوخط لکھناہے۔

Leave a reply