چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاعزازمیں عشائیہ،کس نےشرکت نہ کی
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کےاعزازمیں سپریم کورٹ بار اورپاکستان بارکی جانب سے الوداعی عشائیےمیں کس نےشرکت نہ کی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ آج مدت ملازت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوگئے، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےلئے الوداعی عشائیہ دیا گیا ، جس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے ججز اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز بھی شریک ہوئے۔
سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی عشائیہ کی تقریب میں نامزد چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس نعیم افغان، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نےشرکت کی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز بھی عشایے میں شریک ہوئے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید عشائیہ میں نہ آئے۔جبکہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہیں۔
وعدہ خلافی پربلاول بھٹوزرداری حکومت سےروٹھ گئے
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میانوالی میں دفعہ144نافذ،رینجرزتعینات،نوٹیفکیشن جاری
اکتوبر 1, 2024 -
رنگیلاپاکستانی فلم انڈسٹری کو بے رنگ کر گیا
مئی 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔