وزیراعظم شہباز شریف کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے دورۂ چین کے دوران صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی تعاون، باہمی شراکت داری اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور زیرِ غور آئے۔
صدر شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو پرانا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی قائم ہے، جسے مزید مستحکم بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔
چینی صدر نے اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوستی کو قابلِ قدر قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں تیانمن اسکوائر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی ہیروز کی یادگار پر پھول رکھے اور چین کے قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستانی وفد اور چینی حکام بھی موجود تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














