قربانی کا مقصد اللہ کی رضا اور تقویٰ کا حصول ہے، میاں صداقت مجید

0
11

لاہور: سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا دن ہمیں ایثار، قربانی اور اللہ کی رضا کے حصول کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اس دن کو مذہبی جذبے اور احترام کے ساتھ منائیں اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کو قربانی کا گوشت نہیں بلکہ بندے کا تقویٰ پہنچتا ہے۔

میاں صداقت مجید نے کہا کہ قربانی صرف اللہ کی رضا کے لیے کی جانی چاہیے جیسا کہ شریعت میں اس کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عید کے موقع پر مستحق اور غریب افراد کو ہرگز نظرانداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا حکم بھی اسی مقصد کے لیے ہے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے تک اس کی برکت پہنچ سکے، نہ کہ صرف ذاتی استعمال تک محدود رہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی حقیقی روح سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Leave a reply