پاکستان ٹوڈے: ڈی ائی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی زیر صدارت ڈی ائی جی ایسٹ افس میں کرائم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ ، ملیر ، کورنگی ، ایس پیز انویسٹیگیشن ، ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی, ڈی ائی جی ایسٹ زون نےاجلاس کے شرکا کو بتلایا کہ سندھ گورنمنٹ نے سندھ پولیس کے لیے ذیل اقدامات کیے ہیں۔
تمام افسران اور ملازمان کی ہیلتھ انشورنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا، پولیس افسران اور ملازمان کے بچوں کے لیے کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 200 پولیس اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا، پولیس افسران اور ملازمان کے گھروں کے رینوویشن کی جائ گیع، پانچ ہزار نئے گھر پولیس افسران و ملزمان کے لیے بنائے جائیں گے۔
پولیس افسران کے لیے نئے گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے، ڈی ائی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانوں کے معاملات کو ٹھیک کرنے کی ذمہ دار ہوں گے۔
منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کیا ہے منشیات فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، تھانے کی سطح پر کسی قسم کی اسپیشل پارٹی ، بیٹر یا ٹاؤٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
گٹکا ماوا بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا حکم،اسٹریٹ کرائم کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی ہدایت، ڈی ائی جی نے مزید ہدایت کی کہ تھانے کی سطح پر عوام سے خوش اخلاقی سے پیش ایا جائے۔
9مئی مقدمات،عدالت نےوکلاکودلائل کیلئےطلب کرلیا
دسمبر 7, 2024پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024سی ایس ایس امتحان 15 فروری سے شروع ہوں گے
دسمبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کان کی صفائی کیلئے کن چیزوں کا استعمال خطرناک ہے؟
مارچ 4, 2024 -
آئندہ سال ریلیز ہونیوالے 8 نئے ایموجیز سامنے آ گئے
ستمبر 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔