کے یو جے دستور کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس نے میدان مارلیا

0
62

پاکستان ٹوڈے: کراچی سے ڈسکور پاکستان کے نمائندے راجا عمران بھی الیکشن میں کامیاب منتخب بارڈی کو۔وزیراعلی سندھ گورنرسندھ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سا ل 2024-25 میں 17نشستوں میں فرینڈز پینل نے10اور دی ڈیمو کریٹس پینل نے7نشستوں پر کامیابی حا صل کی، دی ڈیموکریٹس پینل کے صدر کے امیدوار حامد الرحمن اعوان،نائب صدور کی 2 نشتو ں کے لیے دی ڈیموکریٹس پینل کے عاصم بھٹی فرینڈز پینل کے کفیل الدین فیضان کامیاب قرار پائے ہیں۔

خزانچی کی نشست کے لیے فرینڈز پینل کے وکیل الرحمن سیکر ٹری کی نشست پر دی ڈیموکریٹس پینل کے سید نبیل اختر ۔جو ائنٹ سیکرٹری کی 2 نشستوں کے لیے دی ڈیموکریٹس پینل کے حما د حسین نے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح ممبر گورننگ باڈی کی 9نشستوں کے لیے 6نشستوں پر فرینڈز پینل اور 3نشستوں پر ڈی ڈیمو کریٹس پینل نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بھی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

Leave a reply