گرفتاری سےبچنےکیلئے علی امین گنڈاپورکاعدالت سے رجوع

0
13

شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں گرفتاری سےبچنےکےلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نےپشاورہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شائستہ خان کنڈی نے گزشتہ روز اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو حکم دیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود علی امین گنڈا پور کو آج عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے گزشتہ روز کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف راہداری ریمانڈ کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےآرڈر کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلحہ و شراب برآمدگی کے مقدمے میں بریت کی درخواست زیر التوا ہے، گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم نامے کے خلاف نظرثانی اپیل منظور کی جائے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کوکالعدم قراردیاجائے۔

Leave a reply