گرمی میں گاڑی میں کون سی اشیا خطر ناک ہو سکتی ہیں؟

0
19

پاکستان ٹوڈے: ساحلی شہرمیں رکھی کون سی چیزیں خراب یا خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں؟

ماہرین نے گرمی کے ان دنوںمیں سفر کرنیوالوں کو خبردار کردیا۔  گرمی کے موسم میں گاڑی کے اندر سامان رکھنا کتنا نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے چند گائیڈ لائنز دی ہیں، جن کے مطابق پانی کی بوتلیں یا پلاسٹک کے برتن گاڑی میں ہر گزنہ رکھیں، کیونکہ شدی گرمی کے باعث یہ گرم ہوکر پگھل سکتے ہیں اور پھٹ سکتے ہیں۔

شدیدگرمی میڈیسن کو بھی متاثر کر تی ہے، جس سے وہ خراب ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کے اندر رکھی الیکٹرونکس اشیا بیٹریاں، ایل ای ڈیز ، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ گرمی کے باعث کھانے پینے کی اشیادودھ، گوشت اور انڈے وغیری بھی بہت جلد خراب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ جھلسا دینے والی گرمی میںآتش گیر مواد گاڑی میں ہر گز نہ رکھا جائے،کیونکہ اس سے آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کےمیک اپ کا سامان اور بچوں کی نگہداشت کی مصنوعات اورموسیقی کے آلات بھی گرمی کے باعث خراب ہو سکتے ہیں، جبکہ پالتو جانوروں۔

بچوں یا بوڑھوں کو کبھی بھی گرمی کے دوران کار میں نہ چھوڑیں، کیونکہ گرمی کی وجہ سے اے سی بند ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Leave a reply