گلوکارہ مہک علی نے اپنا نیا گانا ’’چُوری‘‘ ریلیز کر دیا

0
41

مشہور گلو کارہ اور پلے بیک سنگر مہک علی نے اپنا نیا گانا ’’چُوری‘‘ ریلیز کردیا ۔

موسیقی کے شائقین کی جانب سے گانے کو خوب پسند کیا جارہا جس کے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔

گلوریس پروڈکشن کے اس گانے کو سمیع خان نے ڈاریکٹ کیا ہے جس کو بلال واجد نے کمپوز کیا ہے۔

مہک علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ویڈیو سونگز کی طرح یہ گانا بھی میرے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گا, میری کوشش ہوتی ہے اپنے گانوں میں ہمارا ثقافتی قدیمی میوزک کے ساتھ جدید طرز کو مکس کر کے شائقین کیلئے پیش کیا جائے جس کیلئے اپنے میوزک اور اپنی آواز میں بہتری کیلئے باقاعدگی سے ریاض کرنے کا اہتمام کرتی ہوں اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس نے مجھے میوزک کی دنیا میں بہت عزت بخشی میری کامیابیوں میں میرے پرستاروں کا بہت عمل دخل ہے۔

 

 

Leave a reply