
یوٹیوب نے 2 نئے فیچرز متعارف کرا دیے ۔ یوٹیوب کی جانب سے صارفین کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی 2 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اے آئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں وہ مختلف حوالوں سے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوں گے، ان میں سے ایک بنیادی طور پر اے آئی پر مبنی یوٹیوب سرچ ٹول ہے، اس نئے ٹول کے تحت صارفین کو ویڈیوز سجیشنز فراہم کی جائیں گی۔ان سجیشنز کا تعین صارف کی سرچنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
فی الحال یہ فیچر یوٹیوب پریمیئم استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکیں گے، مگر آنے والے مہینوں میں اسے یوٹیوب کے مفت صارفین کے لیے بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح دوسرا اے آئی ٹول نیا تو نہیں، بلکہ نومبر 2023 سے دستیاب ہے، مگر اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، پہلے یہ صرف یوٹیوب پریمیئم صارفین کو دستیاب تھا، مگر اب یوٹیوب کے تمام صارفین کنورزیشنل اے آئی ٹول کو استعمال کرسکیں گے۔
اس ٹول کی جانب سے صارفین کے سوالات کے جواب دیے جاتے ہیں جبکہ پوچھنے پر مواد بھی سجیسٹ کیا جاتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔