9مئی جلاؤگھیراؤ کیس:پولیس نےعدالت میں رپورٹ پیش کردی

0
7

9مئی جلاؤگھیراؤ کیس میں پولیس نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے دوبارہ ٹیسٹ کرانےسے انکار پر عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔
لاہورکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل نے9مئی جلاؤ گھیراؤ کےمقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کاپولی گرافک اورفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانےسےمتعلق درخواست پرسماعت کی۔
پولیس نےانسداددہشت گردی عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےدوبارہ ٹیسٹ کرانےسےانکارکردیاہے۔
پولیس نے ا ستدعا کی کہ عدالت درخواست پرمناسب حکم صادرفرمائے۔
انسدادہشت گرد ی عدالت نےپراسیکیوشن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a reply