سانحہ گل پلازہ:جاں بحق افرادکی تعداد71ہوگئی ،11تاحال لاپتہ

0
43

کراچی کےگل پلازہ میں آتشزدگی کےباعث جھلس کرجاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد71ہوگئی جبکہ 11تاحال لاپتہ ہیں۔
کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کےواقعہ کو ایک ہفتہ بیت گیامگرابھی تک امدادی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
حکام نےسانحہ گل پلازہ میں 71افرادکےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی،جبکہ 11افرادتاحال لاپتہ اور20لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
حکام کاکہناہےکہ ملبہ ہٹانےکیلئےریسکیوآپریشن جاری ہے،ملبےسے 6کروڑ روپےسےزائدمالیت کاسونااورایک لاکھ روپےسےزائدکیش برآمد کیاگیا،جبکہ ملبےسے3ڈی وی آرمل گئے،جس سےاہم شواہدملنےکاامکان ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ سیدکےمطابق 16افرادکی باقیات ڈی این اےسیمپل لینےکےقابل نہیں رہیں۔
ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاویدنبی کھوسوکاکہناہےکہ کراچی گل پلازہ کاملبہ ہٹانےکا کام 90فیصدمکمل کرلیاگیاہے،جبکہ 11لاپتہ افرادکی تلاش جاری ہے،ملبے سے ملنے والی رقم اورسوناانتظامیہ کے حوالےکردیاگیاہے۔

اُن کامزیدکہناتھاکہ آج ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا ، عمارت میں جیولرز کی دکان قائم تھی جہاں سے سونا ملا ،ملنے والا ڈیڑھ کلو سونا دکان کے مالک کے حوالے کردیا گیا ۔
دوسری جانب ٹیکنیکل و تحقیقاتی ٹیم نےڈپٹی کمشنر جنوبی کےہمراہ گل پلازہ کےگراونڈ فلور کا جائزہ لیاتحقیقاتی ٹیم کےارکان نےگل پلازہ کی عمارت کےاندرونی حصوں کی صورت حال دیکھی اورکمیٹی ارکان نےآتش زدگی کی نظر ہوئےسامان دیواروں دکانوں کا جائزہ لیا۔

واضح رہےکہ کراچی کےعلاقہ ایم اےجناح روڈپر واقع گل پلازہ میں آگ گزشتہ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کےقریب لگی ،آگ پلازےکےگراؤنڈفلورسےشروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےپوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لےلیا،خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

Leave a reply