پاکستان نےکرکٹ کوترجیح دی،باہمی رضامندی سےفیصلہ ہوا،راجیوشکلا

نائب صدربھارتی کرکٹ بورڈراجیوشکلا نےکہاہےکہ پاکستان نےکرکٹ کوترجیح دی،باہمی رضامندی سے فیصلہ ہوا،پاکستان کھیلےگا،یہ ورلڈکپ کامیابی کی مثال بنےگا۔
نائب صدربھارتی کرکٹ بورڈراجیوشکلاکاکہناتھاکہ آئی سی سی کےنمایندوں کےمذاکرات سےخوش ہوں ،مذاکرات کوآئی سی سی کےچیئرمین نےسپروائز کیا، آئی سی سی نمایندےپی سی بی اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈسےبات چیت کیلئےلاہور گئے۔
راجیوشکلا کامزیدکہناتھاکہ کرکٹ کی اہمیت کوترجیح دی گئی،باہمی رضامندی سےفیصلہ ہواجوکہ اچھی بات ہے،مسئلےکےحل کےلئےآئی سی سی نےاقدامات کیے،جہاں تک آئی سی سی کاتعلق ہےیہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے،آئی سی سی کاشکریہ اداکرتاہوں کہ وہ پاکستان کومذاکرات کی میزپرلائی ،15فروری کومیچ کاانعقادہوناایک اچھی خبرہے۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کھیلےگا،یہ ورلڈکپ کامیابی کی مثال بنےگا،بنگلہ دیش کےلئےبھی اچھاہےکہ مذاکرات میں ان کےبورڈکوبھی ریلیف دیاگیاہے،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈبھی خوش ہےانہوں نےآئی سی سی کی تعریف کی ہے،یہ سب کیلئے ون ون پوزیشن ہے،میچ ہوگااورورلڈکپ ایک کامیاب ایونٹ ہوگا۔















