موسم بدلنے لگا؛ بہار کی آمد پر کہیں دھوپ، تو کہیں بادلوں کے ڈیرے

بہار کی آمد پر موسم کا رنگ بدلنے لگا،کہیں دھوپ، کہیں بادلوں کے ڈیرے ، تو کہیں بارش کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بہار کی آمد کیساتھ بادلوں اور دھوپ میں آنکھ مچولی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہےگا، مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہےگا،پنجاب کےوسطحی اورجنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتربالائی علاقوں میں موسم شدیدسرد رہنےکاامکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سردرہنےکی توقع ہے، اُدھرگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا،جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہےگی۔















