’’ افغانستان سے کھلی جنگ اب دمادم مست قلندرہوگا‘‘پاکستان کی سیاسی قیادت کاردعمل

0
8

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاک فوج کےبھرپورجواب پرقومی سیاسی قیادت نےردعمل دیتےہوئے کہاکہ ’’ افغانستان سے کھلی جنگ اب دمادم مست قلندرہوگا‘‘۔
افغانستان کو منہ توڑ جواب دینے پرسیاسی قیادت نےپاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کے لیے تیار رہیں، کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، افواج کاعزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان نے امن کے بجائے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا تھا۔ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی، افغان طالبان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کردیا کہ جنگ افغانستان نے شروع کی ہے لیکن اس کا اختتام پاکستان کرے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے افغانستان کی جانب سے دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان رجیم ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے۔

Leave a reply