امریکا،اسرائیل کاایران پرحملہ:ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای شہید

ایران پرامریکااوراسرائیل کےحملےمیں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے،جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی۔جبکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدعوی کیاہےکہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیانےتصدیق کرتےہوئےبتایاکہ جب اسرائیل اور امریکا نےمیزائل حملہ کیاایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اپنےدفترمیں موجود تھے، میزائل حملےکےنتیجےمیں وہ شہید ہوگئے۔
ایران میں سوگ:
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران حکومت نےملک بھرمیں سات روزکےلئے چھٹی اورچالیس روزہ سوگ کااعلان کردیاجبکہ عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔
ایران نے ایک بار پھر گزشتہ رات اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی یروشلم پر ہونے والے حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے بعد سائرن بج اٹھے اور شہریوں کو بنکروں میں منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق انتہائی سخت اور غیر معمولی بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔















