پی آئی اے کا مشرق وسطیٰ کےکئی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن معطل

0
8

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا۔ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کیلئے تمام فلائٹس ایران امریکا جنگ کے بعد سے معطل کر دی گئی ہیں۔
ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق فضائی حدود میں مکمل سیفٹی کی بحالی تک پی آئی اے فلائٹس آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر خلیجی ممالک نے کشیدگی کے بعد اپنی اپنی فضائی حدود کمرشل ایوی ایشن کیلئے بند کر دی ہیں، تاہم سعودی عرب کیلئے عمرہ زائرئن کی فلائٹس جاری ہیں،پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے فلائٹس بدستور آ اور جا رہی ہیں۔
ترجمان قومی ایئر لائن پی آئی کے مطابق یہ فلائٹس بدستور جاری رہیں گی، مگر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایوی ایشن اور قومی ایئر لائن پی آئی اے حکام کے مطابق سعودی عرب کیلئے تمام فلائٹس بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور اب یہ نسبتاً طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی۔اس حوالے سے قومی ایئر لائن نے مسافروں کو اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply