ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:آج پہلےسیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈمیں جوڑ پڑےگا

0
7

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےپہلےسیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈمیں جوڑپڑےگا۔
دونوں ٹیمیں کولکتہ کے اسٹیڈیم ایڈن گارڈنز میں آمنے سامنے ہوں گی،میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے6بجےشروع ہوگا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے، انہوں نے اپنے تمام گروپ اور سپرایٹ میچز جیتے ہیں۔جبکہ نیوزی لینڈ نے گروپ 2 سے دوسری پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
اس ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں بھی یہ دونوں ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں، جہاں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کولکتہ میں آج کا موسم صاف رہنے کی توقع ہے، تاہم اگر بارش کی وجہ سے میچ آج مکمل نہ ہو سکا تو کل 5 مارچ کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Leave a reply