سندھ طاس معاہدہ:بھارت سے مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، صدر زرداری

0
11

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سےسندھ طاس معاہدہ پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رواں سال یہ دن ’پانی اور صنف‘ کے موضوع کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے متعدد علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ صاف پانی اور نکاسیٔ آب تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ محفوظ پانی کی فراہمی کو قومی ترجیح بنایا جانا چاہیے اور اس کے لیے آبی وسائل کے مؤثر انتظام کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی بنیاد فراہم کرتا ہے، اور بھارت سے اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کیا جانا چاہیے۔

Leave a reply