امریکی ناکہ بندی کےباوجودبھی آبنائے ہرمز سے 7 بحری جہازگزرنےمیں کامیاب

0
3

شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم سات جہاز، جن میں زیادہ تر ڈرائی بلک ویسلز شامل ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
سیٹلائٹ ڈیٹا اینالیٹکس کمپنی کپلر کے تجزیے کے مطابق ان جہازوں میں عراقی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے بحری جہاز اور ایک ایرانی بندرگاہ سے آنے والا ڈرائی بلک ویسل بھی شامل تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق 13 اپریل کے بعد سے جب ایران کے خلاف مبینہ ناکہ بندی کے اقدامات شروع کیے گئے، اب تک 37 جہازوں کا رخ تبدیل کیا جا چکا ہے۔
ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام کے سیٹلائٹ تجزیے کے مطابق حالیہ دنوں میں ایران کے چھ آئل ٹینکرز، جو تقریباً 10.5 ملین بیرل تیل لے جا رہے تھے، واپس ایرانی بندرگاہوں کی طرف موڑے گئے۔
ایک علیحدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 اپریل کو تقریباً 40 لاکھ بیرل ایرانی تیل لے جانے والے کچھ ٹینکرز امریکی پابندیوں کے باوجود آبنائے ہرمز سے گزرے۔

Leave a reply