
سورج آگ برسانے لگا۔ ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا ہیٹ برسٹ الرٹ جاری۔
قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے الرٹس جاری کردیے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال تین سے چار ماہ قبل جاری کیے گئے متوقع موسمی جائزے کے عین مطابق ہے، جبکہ اپریل سے جون تک کی موسمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی پہلے ہی جاری کیا جاچکا ۔
این ڈی ایم اے نے 5 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے، جس کے تحت سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔















