پی ایس ایل:پشاورزلمی نےاسلام آبادیونائیٹڈ کوشکست دیکرفائنل میں جگہ بنالی

0
7

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔
پشاورزلمی کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز کی سنچری اسکور کی، جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 13ویں اور پی ایس ایل کی چوتھی سنچری تھی۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث نے 35 اور کوشل مینڈس نے 41 رنز بنائے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 151 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سمیر منہاس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور ٹیم نے میچ جیت کر پانچویں بار پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنا لی، جو ایک ریکارڈ ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی ایونٹ سے مکمل طور پر باہر نہیں ہوئی اور اگلے مرحلے میں ایلیمنیٹر 2 کھیلنے کا موقع رکھتی ہے۔

Leave a reply