ملک میں ایل این جی کی عدم دستیابی کےباعث گیس بحران شدت اختیارکرگیا

پاکستان میں گیس کی قلت میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث مجموعی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس کا شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر چکا ہے، جس سے پاور سیکٹر اور کھاد کی صنعت کو گیس کی فراہمی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کے ذرائع کے مطابق موجودہ سپلائی تقریباً 700 ملین کیوبک فٹ یومیہ رہ گئی ہے، جو پہلے تقریباً 1200 ملین کیوبک فٹ تھی۔ اس کمی کے باعث گھریلو صارفین کو بھی گیس کی فراہمی محدود کی گئی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔















