دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے،امریکی وزیرجنگ

0
5

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی درخواست وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد امریکا کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانا اور قومی سلامتی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت امریکا کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے محکمہ جنگ کے لیے پیش کیا گیا بجٹ ایک بڑی کامیابی ہے، جو نہ صرف دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا بلکہ فوج کی فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنائے گا۔
ان کے مطابق جدید دفاعی نظام کی ترقی اور افواج کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ امریکا نے ایک ایسی مضبوط فوج تیار کی ہے جس پر پورے ملک کو فخر ہے، اور امریکی فوج نے ہر موقع پر دشمن کے مقابلے میں اپنی برتری ثابت کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دفاعی بجٹ تاریخی نوعیت کا حامل ہے اور اسے موجودہ جنگی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کمیٹی میں ہونے والی اس سماعت کا ایجنڈا سال 2027 کے دفاعی بجٹ کا جائزہ لینا تھا۔

Leave a reply