برطانیہ کا روس کے خلاف نئی بحری فورس بنانے کا اعلان

برطانیہ نے روس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایک نئی مشترکہ بحری فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس میں نیدرلینڈز اور شمالی یورپ کے متعدد ممالک شامل ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مجوزہ فورس میں نورڈک اور بالٹک خطے کے ممالک بھی شریک ہوں گے، اور یہ اتحاد نیٹو سے الگ ایک مشترکہ میری ٹائم فورس کے طور پر کام کرے گا۔
برطانوی نیول چیف کے مطابق اس منصوبے کے تحت تقریباً 10 ممالک کی بحری افواج مشترکہ تربیت اور آپریشنز میں حصہ لیں گی، جبکہ اس فورس کو 2029 تک مکمل جنگی صلاحیت کے ساتھ فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئی فورس کا کمانڈ سینٹر لندن میں قائم کیا جائے گا، جہاں سے تمام سرگرمیوں اور آپریشنز کی نگرانی کی جائے گی۔















