سعودی حکومت کابڑافیصلہ،عازمین حج کیلئےعمرکی حدمقررکردی

0
4

سعودی عرب نے حج کے لیے عمر سے متعلق نئی پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق 15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے ہیں، جبکہ 3 مئی سے ان کے حج کے لیے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے کراچی کے تقریباً 70 عازمین متاثر ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر افراد کو حج پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ 3 سال سے کم عمر بچوں کے ویزے بھی منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
مزید برآں ایئرپورٹس پر متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کم عمر عازمین کو پرواز میں سوار ہونے سے روکا جائے اور اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply