چین نےایران سےتیل خریدنےوالی کمپنیوں پرامریکی پابندیوں کومستردکردیا

چین نے ایران سے تیل خریدنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے پانچ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد چین نے ان کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔
چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی “لانگ آرم جورسڈکشن” اور یکطرفہ پابندیاں ناقابل قبول ہیں اور یہ اقدام دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اپنے تجارتی اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے متاثرہ کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ امریکی پابندیوں کو روکنے کے لیے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔















