نادرا کی شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانےوالوں کیلئےنئی ہدایت جاری

0
5

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے زائد المیعاد شناختی کارڈز کی تجدید اور بچوں کے بےفارم کے اندراج کا عمل 30 جون 2026 سے قبل مکمل کر لیں۔
نادرا حکام کے مطابق نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے بعد شناختی دستاویزات سے متعلق فیسوں میں اضافے یا جرمانوں کے نفاذ کا امکان ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ اضافی اخراجات سے بچنے کے لیے بروقت نادرا مراکز سے رجوع کریں۔خصوصی طور پر والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن بچوں کا بے فارم تاحال نہیں بنا، ان کی فوری رجسٹریشن کروائی جائے، جبکہ وہ بچے جو اسمارٹ شناختی کارڈ کے اہل ہو چکے ہیں، ان کے بےفارم کو بروقت شناختی کارڈ میں تبدیل کروایا جائے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ کے بعد فیسوں کے ڈھانچے میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اس لیے تاخیر کرنے والے افراد کو اضافی جرمانوں یا دیگر قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جون کے اختتام سے قبل اپنی اور اپنے بچوں کی تمام ضروری دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Leave a reply