محکمہ موسمیات کاہیٹ ویوسےمتعلق انتباہ،شہریوں کومحتاط رہنےکی ہدایت

0
6

کراچی میں 7 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو دوبارہ شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق آئندہ روز درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے اور پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرمی کی موجودہ لہر مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، اور سندھ کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی جلد ایک نئی ہیٹ ویو داخل ہو سکتی ہے، جس سے موسم مزید سخت ہونے کا خدشہ ہے۔
ماہرین کے مطابق مئی کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

Leave a reply