
آبنائے ہرمز میں بڑھتی کشیدگی اور آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 3.59 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 105.53 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ برینٹ خام تیل 5.88 ڈالر مہنگا ہو کر 114.05 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔اسی طرح عالمی بینچ مارک ابوظبی مربان کروڈ کی قیمت بھی 2.74 ڈالر اضافے کے بعد 106.50 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔















