سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 10 غیر ملکی گرفتار

مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر سوڈانی، مصری اور یمنی شہریت رکھنے والے 10 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد کو بغیر حج پرمٹ مکہ مکرمہ میں داخل ہونے اور وہاں قیام کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا، جبکہ سیکیورٹی حکام نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی نے تمام سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر زور دیا ہے کہ حج 2026 کیلئے مقررہ قواعد و ضوابط اور گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے۔
حکام نے کہا کہ حجاج کرام کی حفاظت اور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون ضروری ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔















