بشری بی بی کا علاج جیل حکام کی ذمہ داری ہے، رانا ثنا اللہ

0
6

اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا علاج اڈیالہ جیل حکام کی ذمہ داری ہے اور یہ عمل بہتر انداز میں جاری ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان عدالت کی جانب سے سزا یافتہ ہیں اور اس وقت جوڈیشل کسٹڈی میں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جیل میں رہائش اور سہولتوں سے متعلق معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرِ بحث آ چکا ہے، جہاں سلمان صفدر نے بطور فرینڈ آف کورٹ جیل کا دورہ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔
رانا ثنا اللہ کے مطابق چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور سلمان صفدر کی رپورٹس میں سہولتوں کے حوالے سے مطابقت پائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کو کسی قسم کی شکایت ہو تو عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے، جبکہ جیل میں علاج اور دیگر سہولتیں قانونی ضابطوں کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل ان کی آنکھ کا طبی پروسیجر بھی مکمل کیا گیا تھا۔

Leave a reply