
چینی روبوٹکس کمپنی یونٹری روبوٹکس نے اپنے جدید جی ڈی 01 میکا روبوٹ کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں کمپنی کے سی ای او کو اس دیوہیکل مشین کو چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2.7 میٹر بلند یہ جدید روبوٹک مشین طاقتور مکینیکل بازوؤں کی مدد سے دیواریں توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ اسے ٹرانسفارم ہونے والی جدید میکا ٹیکنالوجی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق جی ڈی 01 جدید روبوٹکس اور انجینئرنگ کا منفرد نمونہ ہے، جسے مختلف صنعتی اور خصوصی مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس جدید روبوٹک مشین کی ابتدائی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کے بعد جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کی جانب سے اس مشین کو غیر معمولی ایجاد قرار دیا جا رہا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے پی ٹی اے متحرک
ستمبر 12, 2026پولینڈ میں انسانوں کے حق کیلئے روبوٹس سڑکوں پر نکل آئے
ستمبر 11, 2026ایپل نے فولڈ ایبل سمارٹ فون آئی فون ڈیو متعارف کرادیا
ستمبر 10, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ضمنی انتخابات:مسلم لیگ نے 6 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دیے
اکتوبر 23, 2025 -
بارشیں ہی بارشیں، رین ایمرجنسی نافذ ، الرٹ جاری
اگست 19, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














