اوباما دور کے جوہری معاہدے نے ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کا راستہ کھولا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ممکنہ معاہدہ نہایت مؤثر اور بامقصد ہوگا، تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کے جوہری معاملے پر سابقہ معاہدوں نے صورتحال کو پیچیدہ بنایا، جبکہ موجودہ مذاکرات خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے متعدد عرب رہنماؤں، پاکستان، ترکیہ، مصر، اردن اور بحرین سمیت کئی ممالک سے ایران معاہدے پر مشاورت کی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ کامیاب ہوتا ہے تو مشرق وسطیٰ میں ایک بڑا امن فریم ورک قائم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے ابراہم معاہدے کو خطے کی اہم ترین سفارتی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاشی اور سفارتی ترقی کا ذریعہ بنے گا، جبکہ سعودی عرب اور قطر پر بھی اس معاہدے میں شمولیت پر زور دیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایڈہاک ججزتعیناتی کامعاملہ:جوڈیشل کمیشن کی منظوری
جولائی 19, 2024 -
امریکامیں داخلےپرپابندی،پاکستان کوایک ماہ کی مہلت مل گئی
مارچ 18, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














