فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، 32 افراد ہلاک

0
10

فلپائن کے جنوبی حصے میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

جزیرہ منداناؤ کے قریب آنے والا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے آیا، جس کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔ شدید جھٹکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے۔

کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض ڈھانچوں کے منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زلزلے کے بعد سمندر میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم بعد ازاں اسے واپس لے لیا گیا۔

Leave a reply