اغوا برائے تاوان کیس، اداکار منیب بٹ کو عبوری ریلیف مل گیا

0
10

اداکار منیب بٹ اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ریلیف برقرار رکھا۔

عدالتی کارروائی کے دوران مقدمے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ مقدمہ ائیرپورٹ پولیس نے 23 اپریل کو متعال خان کی درخواست پر درج کیا تھا، جس میں منیب بٹ سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، جبکہ مقدمے میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ مغوی کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ مالی لین دین کے بعد متاثرہ شخص کو کورنگی کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply