بجٹ 2026-27 میں دفاعی شعبے کیلئے 2665ارب روپے رکھنے کی تجویز

0
6

نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاعی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دفاعی شعبے کے لیے 2665 ارب روپے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 1126 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2026-27 میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 1126 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں سب سے زیادہ 730 ارب روپے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

سماجی شعبے کے ترقیاتی بجٹ میں 40 ارب روپے اضافے کے بعد مجموعی طور پر 187 ارب 20 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ آبی وسائل کے منصوبوں کے لیے 179 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے شعبے کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ تعلیم کے شعبے پر مجموعی طور پر 77 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔ اس میں وفاقی وزارتِ تعلیم کے لیے 36 ارب روپے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 41 ارب روپے شامل ہیں۔

صحت کے شعبے کے لیے 22 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے تاکہ جاری اور نئے منصوبوں پر کام جاری رکھا جا سکے۔

دوسری جانب مجوزہ بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کے باعث ہائبرڈ اور برقی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں، بسوں، ٹرکوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق برقی پک اپ، ٹریکٹرز اور ڈبل کیبن گاڑیاں بھی نئے ٹیکسوں کی زد میں آ سکتی ہیں، جس سے ان کی لاگت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح فارمولا دودھ، کیچ اپ، گھی، کوکنگ آئل اور چائے پتی سمیت مختلف اشیائے خور و نوش پر جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے ان مصنوعات پر پرچون قیمت کی طباعت لازمی قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Leave a reply