پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑا بریک تھرو،ہنڈرڈ انڈیکس میں 3719 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ

0
14

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ نے نئی بلندیاں چھو لیں۔

کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 719 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 119 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ نے ایک ہی روز میں کئی اہم نفسیاتی حدیں عبور کیں، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 399 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ نئے ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں مضبوط خریداری کا رجحان غالب رہا۔

ماہرین کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت مالیاتی توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

Leave a reply