ایران عوام کے حقوق، قومی مفادات پر کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا، مسعودپزشکیان

ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےکہاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران عوام کے حقوق، قومی مفادات اور اپنے بنیادی اصولوں پر کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور دشمن کی جانب سے مسلط کی گئی کسی شرط کو قبول نہیں کرے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قم میں ایک دینی درسگاہ کے علماء اور محققین سے ملاقات کے دوران امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات اور ملکی پالیسی سے متعلق تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت نے امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکرات میں ہمیشہ عزت، وقار اور قومی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ اور قومی مفادات کے دفاع کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔
صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے عوام کے حقوق، بنیادی اصولوں اور قومی مفادات سے کسی بھی مرحلے پر دستبردار نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی اصل طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان، عوام کی حمایت اور ملکی قیادت پر اعتماد ہے۔















