آئی ایم ایف کی ایک او رشرط پوری،سرکاری افسران کے اثاثوںکے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ

0
6

بین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) کی ایک او رشرط پوری ہوگئی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے سرکاری افسران کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی کے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مراسلے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے مقاصد کے لیے بینکوں کو ایک مخصوص ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری عہدیداروں کے اثاثہ جات کے گوشواروں تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثہ جات کا ریکارڈ ویب سائٹ پر شائع ہوگا۔۔دسمبر 2025 سے مئی 2026 تک بینکوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں اور ان کی منظوری یا مسترد کیے جانے کی تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر شائع کی جائیں۔
6ماہ کے عرصے میں مجموعی طور پر 2,628 درخواستیں موصول ہوئیں،ان درخواستوں میں سے 2,205 منظور جب کہ 423 مسترد کی گئیں۔

Leave a reply