سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

0
10

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سردار تنویر الیاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے باعث انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا تھا، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

Leave a reply