خیبرپختونخوامیں بارش اورآسمانی بجلی گرنےسے2بچےجاں بحق،رپورٹ جاری

0
10

خیبرپختونخوامیں بارش اورآسمانی بجلی گرنےسے2بچےجان کی بازی ہارگئےجبکہ 3زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اےنے رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کےمطابق ضلع خیبر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جبکہ لوئر اور اپر چترال میں فلیش فلڈ سے متعدد مکانات، مساجد، دکانیں، پل، سڑکیں اور آبپاشی نظام متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں موسلادھار بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں فلیش فلڈ آیا، جس سے 27 مکانات متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلے کے باعث 2 مساجد، 2 دکانیں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق فلیش فلڈ سے 4 گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں، جبکہ مجموعی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Leave a reply