
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاہنہ جیسےسانحات کے بعد مجھے رات بھر نیند نہیں آتی۔
پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحۂ کاہنہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے مکمل اطمینان کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور متعلقہ ادارے شہریوں کی حفاظت کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ایک اور افسوسناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں اور ان کی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان، عوامی تحفظ اور فلاح کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امن کے قیام اور عوامی خدمت کے لیے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی کامیابیوں نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اور اس میں قومی قیادت اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔















