عامر خان 60 سال کی عمر میں تیسری باردلہا بننے کیلئے تیار

0
8

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی۔
اس حوالے سے عامر خان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 5 جولائی کو خاص دن ہے، 5 تاریخ کو شادی ہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کی دعائیں چاہئیں کہ ہم خوش رہیں اور ہمارا اچھا سفر رہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2022 میں ختم ہوگئی جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 2005 میں شادی ہوئی جو 2021 میں علیحدگی پر ختم ہوئی۔

Leave a reply