خیبرپختونخواحکومت کابس حادثے کے بعد سیاحوں کیلئے بڑا فیصلہ

0
12
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں پیش آنے والے المناک بس حادثے اور حالیہ سیاحتی حادثات کے بعد خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کی حفاظت کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے ملکی اور غیرملکی سیاحوں میں حفاظتی ہدایات پر مشتمل بروشرز اور پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں، جھیلوں اور دیگر خطرناک مقامات سے محفوظ فاصلہ رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات پر خصوصی آگاہی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ چکدرہ، سوات، ناران اور چترال سمیت اہم سیاحتی علاقوں میں یہ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں سیاحوں کو محفوظ سفر اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave a reply