سانحہ کاہنہ کےبعدحکومت کاٹیوشن سنیٹرزاوراکیڈمیز کیخلاف کارروائی کافیصلہ

0
9

کاہنہ سانحے میں 14 بچوں کی شہادت کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب اور مقامی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا ہے کہ آج سے لاہور میں قائم 760 ٹیوشن سینٹرز/ اکیڈمیز کو سِیل کرنے جا رہے ہیں۔پنجاب بھر کی اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز آج سے بند کر دیے جائیں گے۔ لاہور کے بھی 760 ٹیوشن سینٹرز سِیل کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیادہ تر تعلیمی ادارے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اب وہی اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز چلیں گے، جن کے فٹنس سرٹیفکیٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے 14 بچے شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔اس کے ایک روز بعد باغبان پورہ میں سکول کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
تسلسل سے ان واقعات کے بعد کل سے لاہور میں نجی ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا اور تین روز میں رجسٹریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a reply