امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، نہ جھکے گا، صدر ٹرمپ

امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا اور نہ ہی آئندہ جھکے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا امن پسند ملک ہے، تاہم اپنی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔لیکن اگر اس کی سلامتی یا مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کا طاقتور ترین اور ترقی یافتہ ملک ہے، جبکہ کسی بھی دوسرے ملک نے امریکا سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک اور اتحادیوں کی مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔
ٹرمپ نے ایران کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے طاقتور ترین حملے کے ذریعے ایران کو ناکامی سے دوچار کیا، جبکہ وینزویلا کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایک ہی دن میں اسے شکست دی۔















