سابق افغان فاسٹ بولر شاپور زدران 38 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے

0
7

افغانستان کرکٹ کے بانی فاسٹ بولر شاپور زدران کا 38 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے، جو طویل عرصے سے “ہیمو فیگوسیٹک لیمفوہسٹیوسائٹوسس” (HLH) نامی قوتِ مدافعت کی ایک نایاب اور شدید بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث بھارت کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں افغان کرکٹ کی بنیاد رکھنے والی اہم ترین شخصیت اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا ہے۔ شاپور زدران نے 2009 سے 2020 کے دوران افغانستان کے لیے 80 بین الاقوامی میچز کھیلے اور وہ اس تاریخی افغان ٹیم کا اہم حصہ تھے جس نے پہلی بار 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی، جہاں ان کی تیز رفتار باؤلنگ، جارحانہ کھیل اور منفرد انداز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a reply