بابر اعظم کو کپتان بننے کا جنون ہے، اسٹارڈم اور اثر و رسوخ جو ملتا ہے،کرکٹر احمد شہزاد

0
8

بابر اعظم کو کپتان بننے کا جنون ہے، اسٹارڈم اور اثر و رسوخ جو ملتا ہے‘پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان بنانے پر سوالات اٹھا دیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتان بننے کا شوق ہے تبھی توانہوں نےدوبارہ یہ آفر قبول کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی کا جنون ہے ظاہر ہے کہ کپتان ہونے کے ساتھ ہی اسٹارڈم اور اثرو رسوخ ہوتا ہے آپ کو ایک بہتر کمرہ ملتا ہے، پوری ٹیم آپ کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے اور آپ کو زیادہ یومیہ الاؤنس ملتا ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ وہ اتنے پرجوش تھے کہ دو یا تین بار ناکام ہونے کے بعد بھی دوبارہ کپتانی سنبھالنے کا فیصلہ کیا، براہ کرم یہ نہ کہیں کہ یہ ملک کے لیے کیا گیا ہے، کوئی ایسا ریکارڈ یا کامیابیاں نہیں تھیں جن کی وجہ سے آپ کو ملک کی خاطر کپتانی سنبھالنی پڑتی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بابر اعظم کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے اور ان کا پہلا امتحان ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

Leave a reply