
پنجاب بھر میں کتنے بچے آؤٹ آف سکول ہیں؟محکمہ ایجوکیشن کی رپورٹ نےتہلکہ مچادیا
پنجاب بھر میں کتنے بچے آؤٹ آف سکول ہیں؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپوزیشن رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کے سوال پر تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی مردم شماری 2023ء کے مطابق 5 سے 16سال کی عمر کے 96 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، پاکستان کی 45 میں سے پنجاب کی 30 تحصیلوں میں آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول میں لانے کے لیے سرگرم ہے، سکول انرولمنٹ مہم سمیت دیگر انشی ایٹوز شروع کردیے گئے ہیں۔














